اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیراعظم، نائب صدر سمیت دیگر رہنماؤں کا ویرار سانحہ پر اظہار غم - وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے

ریاست مہاراشٹر کے ویرار میں پیش آئے سانحے پر وزیر اعظیم نریندر مودی، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم، نائب صدر سمیت دیگر رہنماؤں کا ویرار سانحہ پر اظہار غم
وزیراعظم، نائب صدر سمیت دیگر رہنماؤں کا ویرار سانحہ پر اظہار غم

By

Published : Apr 23, 2021, 2:51 PM IST

Updated : Apr 23, 2021, 4:36 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست مہاراشٹر کے ویرار میں واقع ایک اسپتال میں آگ لگنے سے کورونا مریضوں کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے کنبوں کے لئے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپے کے معاوضے کی رقم کو منظوری دی ہے۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی ویرار میں آگ لگنے سے جان و مال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے ویرار میں واقع وجے ولبھ اسپتال کے کووڈ سینٹر میں آتشزدگی کا المناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اسپتال کے آئی سی یو میں رات کے تقریباً 3 بجے آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب آئی سی یو میں زیر علاج 17 مریضوں میں سے 13 مریضوں کی موت ہو گئی۔

مزید پڑھیں:پالگھر: اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریض ہلاک، وزیر اعلی نے جانچ کا حکم دیا

ادھر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مرنے والے مریضوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ کنبوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'اسپتالوں کی حفاظت کے لئے رہنما ہدایات جاری کئے جانے کے باوجود ناسک اور ویرار جیسے واقعات کافی افسوسناک ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ پالگھر ضلع کلکٹر سے واقعہ کی تفصیلی جانکاری لی گئی ہے اور حادثے میں بچے دیگر مریضوں کی حفاطت اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اعلی سطحی کمیٹی واقعہ کے اسباب کی جانچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے واقعہ کی جانچ کے احکامات صادر کیے ہیں اور جانچ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Last Updated : Apr 23, 2021, 4:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details