اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی۔ ناسک شاہراہ مالبراد ٹرک سے جام - ممبئی، تھانے، بھیونڈی،

بھارت کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی سے ہوکر گزرنے والی ممبئی ناسک شاہراہ این ایچ تین گزشتہ شب سے لگاتار مالبردار ٹرک، لاری، آٹو رکشا اور موٹر سائیکل سے تھانے سے لیکر کسارا گھاٹ تک مکمل طور سے جام ہے۔

ممبئی ناسک شاہراہ مالبراد ٹرک سے جام
ممبئی ناسک شاہراہ مالبراد ٹرک سے جام

By

Published : May 12, 2020, 11:10 AM IST

ممبئی، تھانے، بھیونڈی، کلیان، الہاس نگر، نوی ممبئی، وسئ ویرار، نالا سوپارہ سمیت دیگر شہروں سے ابھی بھی غریب بے روزگار مزدور مالبردار ٹرک، اور لاریوں سے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ممبئی ناسک شاہراہ مالبراد ٹرک سے جام

ایک مجموعی تخیمہ کے مطابق بھیونڈی شہر سے تقریباً 90 ہزار سے زائد پاورلوم صنعت میں یومیہ اجرت کرنے والے مزدور نقل مکانی کرکے اپنے آبائی وطن جا چکے ہیں۔

ممبئی ناسک شاہراہ مالبراد ٹرک سے جام

ممبئی ناسک شاہراہ سے اترپردیش سمیت دیگر ریاستوں کی طرف مالبردار ٹرک اور لاریوں سے جانے والی گاڑیوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہونے کے سبب ممبئی ناسک شاہراہ تقریباً 15 سے 20 کلومیٹر تک جام ہے۔

ممبئی ناسک شاہراہ مالبراد ٹرک سے جام

بھیونڈی شہر اور مضافات سے پیدل جانے والے غریب بے روزگار مزدوروں کی تعداد میں زبردست کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جبکہ چار دن قبل تک پیدل جانے والے تارکین وطن کی تعداد زیادہ تھی مگر مالبردار ٹرک اور دوسرے سفری وسائل کی فراہمی اور پولیس انتظامیہ کی ڈھیل کے سبب مزدوروں کی نقل مکانی کا سلسلہ کافی تیز ہوگیا ہے۔

جس کے سبب تھانے سے لیکر پڑگھا ٹول ناکہ اور وہاں کسارا گھاٹ اور آگت پوری تک مالبردار ٹرک پر مویشیوں کی طرح مزدوروں کو لیکر جانے والے ٹرکوں کی جام کی وجہ سے 6 سے آٹھ گھنٹے کا وقت لگ رہا ہے۔ اس شاہراہ پر مالبردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیاں قطار بند ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details