مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاﺅں میں ہونے والے تشدد کے واقعہ پر ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر بی جی شیکھر پاٹل نے فوری طور پر حاضری لگائی اور حالات کا جائزہ لیا۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے مالیگاؤں میں قیام کیا اور رات اور دن بھر کے جائزہ کے بعد انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ 50 ملزمین کی شناخت ہوئی ہے لیکن تفتیش کے بعد کارروائی کی جارہی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے منشیات کی فروخت کرنے والے تمام میڈیکل پر بھی کارروائی کا اشارہ دیا۔
شیکھر پاٹل نے کہا کہ ملزمین سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ 20 سالوں سے مالیگاؤں میں امن کی فضا قائم و دائم ہے اسے برقرار رکھیں۔ فسادات سے شہر کا نقصان ہوتا ہے کروڑوں کی معیشت برباد ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء کے زیر اہتمام مالیگاؤں بند کا اعلان کیا گیا تھا اور پر امن بند مکمل طور پر اختتام پذیر ہونے کے بعد مشتعل ہجوم نے شہر کے امن و امان کو پراگندہ کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی اور پولیس نے بروقت حالات پر قابو پایا۔
مزید پڑھیں: