ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جشن عید میلاد النبی کے موقع پر شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی نے شہریوں کو جشن عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی اور اپیل کی کہ عقیدت مند اس دن عبادت کا اہتمام کریں اور سادگی کے ساتھ عید میلاد منائیں.
ملک سمیت پوری دنیا کو کورونا جیسی وبائی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس میں ہمارا اپنا شہر بھی شامل تھا اس وبائی امراض میں ہم نے اپنوں کو بھی کھویا ہے، ریاستی حکومت نے کورونا کے پیش نظر سبھی مذہب کے تہواروں کو سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے جس کے چلتے گزشتہ دنوں میں جتنے بھی تہوار آئے ہیں ان سبھی تہواروں کو سادگی سے منا کر حکومت کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے.