جنوبی مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں سب سے زیادہ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد مالیگاؤں میں ہے۔ جس کے سبب مالیگاؤں کو ریڈ زون مانا جا رہا ہے۔
بدھ کو کوروناوائرس سے متاثرین 5 نئے افراد کی تشخیص ہوئی ہے جنہیں سیول اسپتال میں رکھا گیا ہے، مالیگاؤں سینٹرل علاقے کے سبھی کوروناوائرس مثبت مریضوں کو سیول اسپتال، جیون اسپتال اور منصورہ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی پرائمری طبی جانچ سیول اسپتال میں جاری ہے، تاہم مثبت پائے گئے مریضوں کے اہل خانہ کو قریش جماعت خانہ اور مالیگاؤں ہائی اسکول میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ناسک ضلع کا پہلا کورونا وائرس مریض - جس کا تعلق لاسل گاوں سے تھا - صحت یاب ہوچکا ہے اور ڈاکٹروں نے تالیاں بجا کر اس کو دواخانہ سے رخصت کیا تھا۔
ناسک ضلع میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی کل تعداد 46 ہے۔