ریاست مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی جس کے پیش نظر 6 اپریل کی صبح پولیس انتظامیہ شہر مالیگاؤں کے کاروباری علاقوں کو اچانک بند کروانے میں مصروف نظر آئی۔
بعد ازاں دکانداروں اور تاجرین نے سیاسی لیڈران اور سماجی کارکنان سے رابطہ کیا۔ اور اس بات کی اطلاع دی کہ پولیس اچانک تمام دکانیں بند کرا رہی ہے۔ اس سلسلے میں شہر کی سماجی، سیاسی، ملی تنظیموں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی سخت الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور زبردست احتجاج بھی کیا گیا۔