مہاراشٹرا کے ضلع ناسک انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک ضلع میں کرفیو کا نفاذ ہوگا۔ ریاستی حکومت نے دفعہ 2 کے تحت کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ اقدامات کئے ہیں۔
اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ نے بتا یا کہ ضلع میں کورونا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کے پیش نظر ریاست کے چیف سکریٹری کے جانب سے پوری ضلع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
دفعہ 12 کے مطابق مہاراشٹرا حکومت کی طرف سے وقتا فوقتا 31 دسمبر 2020 تک سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں.ریفرنس نمبر 13 کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 6.00 بجے تک ریاست کے میونسپل کارپوریشن حدود میں کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن پاس کیا گیا ہے.
اس لحاظ سے سورج مانڈھرے کلکٹر ناسک اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ناسک حوالہ آرڈر نمبر سیکشن 13 کے تحت جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ناسک ضلع اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشنوں کے دائرہ اختیار میں رات 11 بجے سے صبح 06.00 بجے تک کرفیو نافذ کیا جارہا ہے.