این سی پی او بی سی سیل کی جانب سے ہفتہ کے روز پورے ناسک ضلع میں او بی سی طبقات کو ریزرویشن دلانے کے لیے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے او بی سی طبقات کو او بی سی کا درجہ نہ دینے کا فیصلہ کر کے ان طبقات کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔
ناسک ضلع کے این سی پی اوبی سی سیل کے سربراہ سمادھان جیجر کر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی او بی سی طبقات کو ریزرویشن نہ دینے کا فیصلہ کرکے او بی سی طبقات کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ این سی پی رہنما و ریاستی وزیر چھگن بھجبل کی قیادت میں سنیچر کے روز منڈل دیوس کے تحت زبردست احتجاج کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن پینل کمیٹی میں ایک بھی مسلم رکن نہیں
مالیگاوں شہر میں جونا بس اسٹینڈ کے قریب بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے پاس بھی او بی سی طبقات کو ریزرویشن دلانے کے لیے احتجاج کیا گیا اور اس احتجاج میں این سی پی رہنما و کارکنان او خواتین سبھی شامل رہے۔
۔این سی پی خواتین بھی احتجاج میں شامل ہوئیں
اس احتجاج میں این سی پی رہنما ڈاکٹر انیس انصاری، پرکاش واگھ، نریندر سونونے، ناصر خان، امتیاز گاندھی، راجیندر بھونسلے، دنیش ٹھاکرے، منموہن شیواڑے، مانکر میڈم وغیرہ شامل رہے۔