اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالیگاؤں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر انڈیا بوٹک شو روم پر کارروائی - مالیگاؤں کا شوروم

مالیگاؤں میں کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ ہیں جن میں صرف ضروری اشیاء کی خرید و فروخت کی ہی اجازت ہے، لیکن گشتہ روز انڈیا بوٹک پر کورونا گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے کارروائی کی گئی۔

action against india boutique showroom for violating lockdown in malegaon
مالیگاؤں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر انڈیا بوٹک شورم پر کاروائی

By

Published : Jun 5, 2021, 2:01 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے ایسے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دوکانداروں اور ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال نہ کرنے والے لوگوں پر انتظامیہ سخت کارروائی کر رہی ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ریاست بھر میں (بریک دی چین) کے تحت سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جن میں صرف ضروری اشیاء کی خرید و فروخت اور ضروری اقدامات کی ہی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ روز مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھال چندر گوساوی کی ہدایت پر کورونا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موسم پل پر واقع انڈیا بوٹک (ریڈی میڈ ملبوسات شورم) پر کاروائی کی گئی کیونکہ ریڈی میڈ ملبوسات کا یہ شو روم مقرر وقت کے بعد بھی کھلا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے شو روم پر 20 ہزار روپیہ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ریڈی میڈ ملبوسات کے اس شو روم میں 15 گراہک بھی موجود تھے جن پر فی صارف ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور مقرر وقت سے زیادہ دیر تک شو روم کھلے رکھنے پر 5 ہزار کا جرمانہ وصول کرنے کے بعد شورم کو سیل کردیا گیا۔

اس موقع پر کمشنر بھال چندر گوساوی نے عوام قواعد کی پاسداری اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details