ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی اہم شاہراہ کوسمبا پر رمضان پورہ پولس اسٹیشن کی حدود میں عمران احمد عبدالمنان روز کے معمول کے مطابق اپنے کام پر جارہے تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے سبب موقع پر ہی موٹر سائیکل سور عمران احمد عبدالمنان کی موت ہوگئی، اس حادثہ کے بعد چند گھنٹوں تک آمدرفت متاثر رہی۔
ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص ہلاک - مالیگاؤں کی اہم شاہراہ کوسمبا
مالیگاؤں کی اہم شاہراہ کوسمبا پرٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جان بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عمران احمد عبدالمنان (37) ساکن رمضان پورہ دیانہ مالیگاؤں کے طور پر ہوئی ہے.
ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص ہلاک
سماجی کارکن شفیق اور رمضان پورہ پولس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، جائے حادثہ کے قریب موجود لوگوں کے مطابق ٹرک ڈرائیور موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا.
اس حادثہ کے بعد اس شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت پوری طرح سے متاثر ہوگئی اور آس پاس موجود لوگوں کے مشتعل ہجوم کو رمضان پورہ پولس عملہ نے منتشر کرنے میں کامیابی حاصل کی، تمام قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد نعش کو اہل خانہ کے حوالے کیا گیا.