منوج جھا نے کہا کہ' میں بہار کے لوگوں سے آگے آنے کی اپیل کرتا ہوں، آپ کو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا کہ اگر آپ کوویڈ 19 کے ٹیسٹ میں مثبت پائے جاتے ہیں تو ہر گز آپ مجرم نہیں ہوں گے، آپ کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور آپ کا علاج ہو سکے گا۔ آپ افسران کو صحیح معلومات دے کر دوسروں کی مدد کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے رابطے میں آئے تمام لوگوں کی جانچ کو یقینی بنا نا بے حد لازمی ہے مزید اس معاملے پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔