نالندہ میں چوری کے الزام میں ایک شخص کا قتل - crime news
متوفی کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک بائک برآمد کی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
بہار میں نالندہ ضلع کے پرول پور تھانہ علاقہ میں چوری کے الزام میں ایک شخص کا پیٹ ۔ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ مرزا پور گاﺅں باشندہ دلیپ کمار کے گھر میں سنیچر کی رات کچھ لوگ چوری کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ اس درمیان گھر والوں کی نیند ٹوٹ گئی۔ گھر میں چوروں کو دیکھ کر لوگوں نے شور مچانا شروع کردیا۔ شور کی آواز سن کر گاﺅں والے موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران ایک چور کو گاﺅں والوں نے پکڑ لیا اور اسے پیٹ ۔ پیٹ کر زخمی کر دیا اور اسے سڑک کنارے پھینک دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے مذکورہ شخص کو بہار شریف صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک بائک برآمد کی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔