سال 2010 میں ہری دوار کی گنگ نہر پولیس نے حضرت بابا حاجی صاحب سلیم گاؤں ہنجروالہ، منصورہ، لاہور (پاکستان) کے رہائشی عابد علی عرف اسد علی عرف اجیت سنگھ عرف ابوبکر ولد برکت علی کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ملزم پر آفیشل سیکریٹس ایکٹ ، 1923 (آفیشل سیکریٹ ایکٹ)، فارن ایکٹ اور پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی تحویل سے فوجی اڈوں کے مشکوک دستاویز، ایک پین ڈرائیو اور دیگر خفیہ معلومات بھی برآمد کی گئی تھیں۔ 19 دسمبر 2012 کو ٹرائل کورٹ نے ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کے حکمنامے کے خلاف ملزم کی جانب سے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:Mob Lynching: لنچنگ کے مسائل کو لے کر حکومت سنجیدہ: مختار عباس نقوی
قابل ذکر ہے کہ ہری دوار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (دوم) نے ملزم کو بری کر دیا تھا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے عدالت اور ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو بتایا گیا تھا کہ ملزم غیر ملکی شہری ہے اور اس کے لیے اسے رہائی سے پہلے اپنا ذاتی بانڈ اور دیگر رسمی کام مکمل کرنا ہوں گے تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے ملزم کو رہا کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛’کیجریوال کی مقبولیت سے خوفزدہ بی جے پی ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے‘
اس معاملے کو ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسٹس رویندر میٹھانی کی عدالت نے اس معاملے میں حکم محفوظ رکھا تھا اور بدھ کو ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے سابق حکمنامے کو برقرار رکھتے ہوئے ملزم کی سزا برقرار رکھی۔