اتراکھنڈ کی الموڑا پولیس نے دہلی کے ایک شراب اسمگلر کو ہریانہ مارک کی غیر قانونی شراب کے ساتھ گرفتار کیا۔ اسمگلر سے ہریانہ مارک کی ہزاروں روپے کی غیر قانونی شراب بر آمد کی گئی۔
ملزم شراب کو ہریانہ سے خرید کر پہاڑی علاقوں میں فروخت کرنے کے لئے لے جا رہا تھا۔
سیلٹ کے تھانہ انچارج دھریندر کمار نے بتایا کہ اتوار کی رات کو منشیات اسمگلنگ کے سیلٹ کے مارچولا میں مہم چلائی جا رہی تھی، اسی دوران رام نگرکی طرف سے آنے والی کار نمبر ڈی ایل 4950 کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے ہریانہ مارک کی 480 کوارٹر انگریزی شراب برآمد کی گئی۔