اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھگت سنگھ کوشیاری کو توہین عدالت کا نوٹس

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کے گورنر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ بھگت سنگھ کوشیاری کو ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے کہا ہے کہ وہ چار ہفتے میں جواب داخل کریں۔

Contempt of court notice to Bhagat Singh Koshyari
بھگت سنگھ کوشیاری کو توہین عدالت کا نوٹس

By

Published : Oct 20, 2020, 3:32 PM IST

جسٹس شرد کمار شرما کی بینچ نے منگل کے روز دہرادون کی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) رورل لِٹیگیشن اینڈ اینٹائیٹلمینٹ کیندر کی جانب سے دائر توہین عدالت کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ عرضی گذار نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ بھگت سنگھ کوشیاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی عرضی قابل سماعت ہے۔ عرضی دائر کرنے سے قبل تمام رسمی کاروائی پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ مسٹر کوشیاری کو 60 روز پہلے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت نے معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے مسٹر کوشیاری کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتے میں جواب دینے کی ہدایت دی ہیں۔ عرضی گذار نے مسٹر کوشیاری کو بطور سابق وزیراعلیٰ کو فریق بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ سے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ بھگت سنگھ کوشیاری کو سرکاری رہائش گاہ اور دیگر سہولتوں کے الاٹمنٹ کے معاملے میں گذشتہ برس تین مئی کو بازار کی شرح پر بقایا جمع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ عرضی گذار کا الزام ہے کہ مسٹر کوشیاری نے آج تک عدالت کی ہدایت پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details