اس بارے میں محکمۂ بی ایم سی سے پانی کنکشن Water connection کے لئے قانونی طریقے سے پانی مہیا کرانے کی کئی دفعہ اپیل کی گئی لیکن کسی طرح کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ جس کی وجہ سے لوگ غیر قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ زندگی جینے کے لئے پانی کی ضرورت ہر حال میں پوری کرنی ہوتی ہے۔
Water Shortage In Mumbai Due To Water Theft: ممبئی میں پانی چوری کے سبب پانی کی قلت - etv bharat urdu
ممبئی کے کئی علاقے آج بھی پانی Water کے مسئلے سے جوجھ رہے ہیں کیونکہ کئی علاقوں میں پانی کی چوری عام ہو چکی ہے۔ لوگ غیر قانونی طریقے Illegal سے پانی کا کنکشن Water connection لیتے ہیں۔
ممبئی میں پانی چوری کے سبب پانی کی قلت
ممبئی کے گِرگاؤں، قلابہ، رِے روڈ، ڈاکیارڈ روڈ، بائیکلہ، وڈالا اور مضافات کے کئی علاقوں میں مقیم لوگ طویل عرصے سے محکمۂ بی ایم سی کو قانونی طور پر پانی کے کنیکشن کے لئے اپیل کر چکے ہیں۔ لیکن بی ایم سی کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
اب اس کا اثر سیدھے سیدھے ان لوگوں پر پڑتا ہے جو قانونی طریقے سے پانی حاصل کرتے ہیں۔ کیونکہ چوری سے حاصل کرنے والے بڑی مقدار میں پانی استعمال کرتے ہیں۔