مہاراشٹرا کے یوتمال ضلع میں منگل کی صبح ایک بس کی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکر ہو جانے سے اس میں سوار چار مہاجر مزدوروں کی موت واقع ہو گئی جبکہ 28دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ صبح تقریباً 3:30بجے یوتمال ضلع کے آرنی گاؤں کے نزدیک ہوا۔ بس سولہ پور سے جھارکھنڈ جارہی تھی۔