اردو

urdu

ETV Bharat / city

Glass in Patient Stomach: ایک شخص کے پیٹ میں شیشے کا گلاس دیکھ کر ڈاکٹر حیران - Dr. Mahmudul Hassan removed the glass from the patient's stomach

مظفرپور میں ڈاکٹر محمود الحسن کی قیادت میں آپریشن کے دوران ایک شخص کے پیٹ سے کانچ کا گلاس نکالا گیا۔ پورا معاملہ مظفر پور کے مادی پور میں واقع ایک پرائیوریٹ ہسپتال میں سامنے آیا ہے Doctors removed glass from a man's stomach in Muzaffarpur۔

Glass in Patient Stomach
Glass in Patient Stomach

By

Published : Feb 21, 2022, 11:03 AM IST

Updated : Feb 21, 2022, 11:20 AM IST

مظفرپور: بہار کے مظفرپور ضلع میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آپریشن کے دوران ایک 55 سالہ شخص کے پیٹ سے کانچ کا گلاس نکالا۔ یہ جانکاری ہستپال انتظامیہ نے دی ہے۔ ہستپال کے مطابق مریض قبض اور تیز پیٹ درد کی شکایت لے کر مظفرپور شہر کے مادی پور میں واقع پرائیویٹ ہسپتال پہنچا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ویشالی ضلع کے مریض کا آپریشن کر کے اس کے پیٹ سے کانچ کا گلاس نکالا Doctors Removed Glass from a Man's Stomach in Muzaffarpur۔

ویڈیو دیکھیے۔

آپریشن ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر محمود الحسن نے بتایا کہ اس مریض کے الٹراساؤنڈ اور ایسکرے رپورٹ سے پتہ چلا تھا کہ اس کو آنتوں میں بیماری تھی۔ میڈیا کے ساتھ آپریشن اور اس سے پہلے کیے گئے ایسکرے کا ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانچ کا گلاس مذکورہ مریض کے جسم کے اندر کیسے پہنچا، یہ اب تک معمہ بنا ہوا ہے Dr. Mahmudul Hassan took out a glass from the patient's stomach۔

۔مریض کے پیٹ سے آپریشن کرکے گلاس نکالا گیا۔۔۔۔

ڈاکٹر محمودالحسن نے کہا'' جب ہم نے پوچھا تو مریض نے کہا کہ اس نے چائے پیتے وقت گلاس نگل لیا ہے، حالانکہ یہ کوئی ٹھوس وضاحت نہیں ہے۔ انسان میں خوراک کی نلی اتنی تنگ ہے کہ اس میں ایسی چیز داخل نہیں ہو سکتی''۔

۔مریض کے پیٹ سے آپریشن کرکے گلاس نکالا گیا۔۔۔۔

ڈاکٹر حسن کے مطابق ابتدائی طور پر اینڈوسکوپک طریقہ کار کے ذریعے شیشے کو مقعد کے راستے سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس لیے ہمیں مریض کی آنتوں کی دیوار کاٹ کر آپریشن کرکے شیشہ ہٹانا پڑا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید بتایا کہ مریض اب بہتر ہے۔ صحت یاب ہونے میں وقت لگنے کی امید ہے۔

آپریشن کے بعد مریض کو ہوش آگیا تھا لیکن نہ تو وہ مریض اور نہ ہی ان کے کنبے کا کوئی شخص میڈیا سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

Last Updated : Feb 21, 2022, 11:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details