موتیہاری:بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے ڈھاکہ تھانہ علاقے کے مڑلی گاؤں میں یک روزہ اصلاح معاشرہ کانفرنس مولانا اظہار الحق کی صدارت اور مولانا نعیم الدین سلفی کی زیر سرپرستی میں منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام نے لوگوں سے قرآن و حدیث مبارکہ پر عمل کرنے کی تلقین کی Program held in Murli village۔
اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ساجد چترویدی نے کہا کہ آج کے وقت میں سماج کے اندر بہت سی بُرائیاں پھیلی ہوئی ہیں، جس کا علاج قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر کیا جا سکتا ہے۔ سماج میں پھیلی برائی کی اصل وجہ دین سے دوری اور علم سے لاتعلقی ہے۔ ہمارے نوجوان سوشل پر دن رات گزارتے ہیں۔ ضرورت ہے کہ وہ قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہو Maulana Sajid Chaturvedi Bihar۔
وہیں ڈھاکہ جامعہ مسجد کے امام و خطیب مولانا نذرالمبین ندوی نے کہا کہ سماج کے اندر بہت ساری بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں، جہیز، طلاق، قرآن و حدیث سے دوری کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اللہ رب العالمین اور نبی کریمﷺ نے امت مسلمہ کو کھلی کتاب کی شکل میں دنیا میں رہنے کے لئے دیا لیکن اسے ہم نے بھلا دیا ہے، جس کی وجہ سے آئے دن ہمیں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اسلام و حدت اور پیغام کا درس دیتا ہے۔ وہیں جامعہ امام ابن تیمیہ چندنبارہ کے استاد مولانا ارشد فہیم مدنی نے قرآن و حدیث پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام وہ مذہب ہے جس نے اپنے ماننے والوں کو زور و زبردستی نہیں کیا ہے۔ اسے ہر طرح کی سہولت دی گئی ہے Jamia Imam Ibn Taimiya Chandanbara۔