بہار کے ضلع مظفر پور میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی Negligence of Eye Hospital in Muzaffarpurکا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ یہاں موتیا بند کا آپریشن کروانے والے 25 لوگوں کی آنکھیں Many people Lost Eyes in Muzaffarpur خراب ہوگئیں۔
آنکھوں میں درد، جلن اور بینائی ختم ہونے کی شکایت کے بعد بھی ڈاکٹروں نے مریضوں کو چکمہ دینے کی پوری کوشش کی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ 4 لوگوں کی آنکھیں نکالنی پڑیں۔
دراصل یہ معاملہ ضلع کے جوران چھپرا میں واقع آئی اسپتال Eye Hospital in Juran Chapra کا ہے۔ 22 نومبر کو اسپتال میں ایک خصوصی موتیا بند آپریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس دوران درجنوں مرد و خواتین کی آنکھوں کے آپریشن ہوئے۔ لیکن مظفر پور کے آئی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی نے انہیں ہمیشہ کے لیے نابینا کر دیا۔
آنکھوں کا آپریشن کروانے والے مریضوں نے بتایا کہ آپریشن کو ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا تھا کہ ان کی آنکھوں میں جلن،درد اور بینائی ختم ہونے جیسے مسائل شروع ہو گئے۔ اس کے بعد جب ان لوگوں نے اسپتال پہنچ کر اس کی شکایت کی اور چیک اپ کروایا تو ڈاکٹروں نے انفیکشن کی بات کہی۔
انفیکشن کی بات سن کرمریضوں اور ان کے اہل خانہ گھبرا گئے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ مریضوں کی آنکھیں اب نکالنی پڑینگی۔ ورنہ دونوں آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسپتال کے عملے کی یہ باتیں سن کر مریض اور ان کے لواحقین میں کھلبلی مچ گئی۔ جس کے بعد وہ احتجاج کرنے لگے۔