کورونا کے دور میں ملک میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر بیک وقت ووٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایسا قیاس لگایا جا رہا تھا کہ کورونا کے سبب ووٹنگ کے لیے لوگ گھروں سے بہت کم ہی باہر نکلیں گے لیکن وبا کے دور میں بھی رائے دہندگان کا ووٹ کے لیے حوصلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
پولنگ اسٹیشنوں پر نہ صرف نوجوان بلکہ بزرگ بھی اس موقع پر پیچھے نہیں ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب 104 سالہ سابق فوجی سچدانند رانا مظفر پور کے پولنگ بوتھ نمبر 72 پر ووٹ کرنے پہنچے۔ مسٹر رانا ووٹ کے لیے جوش سے لبریز نظر آ رہے تھے۔ رانا ان لوگوں کے لیے مثال ہیں جو صحت مند ہوکر بھی ووٹ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔