ریاست بہار کے ضلع مظفرپور کےپاناپور پولیس آؤٹ پوسٹ کے مدھوبن کانٹی گاؤں میں آج بیت الخلا کی ٹنکی میں دم گھٹنے سے ایک ہی کنبے کے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔
ایک ہی کنبےکے چار افراد ہلاک - بیت الخلا
مطفر پور کے مدھوبن کانٹی گاؤں میں آج بیت الخلا کی ٹنکی میں دم گھٹنے سے ایک ہی کنبے کے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔
دم گھٹنے سے ایک ہی کنبےکے چار افراد ہلاک
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مدھوبن کانٹی گاؤں کے رہنے والے مدھوسودن سہنی کےنوتعمیر شدہ مکان میں بیت الخلاف کی ٹنکی کا سینٹرنگ کھولا جارہا تھا۔اسی دوران دم گھٹنےسے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔
ہلاک شدگان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی گئی ہیں،پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
Last Updated : Sep 30, 2019, 2:59 AM IST