اردو

urdu

ETV Bharat / city

مشرقی چمپارن: صحافی قتل معاملے میں دو صحافی سمیت تین کو پولیس نے کیا گرفتار - مشرقی چمپارن بہار

بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں ایک نجی چنیل کے لئے کام کرنے والے صحافی کے قتل کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو صحافی سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ایس پی نوین چندر جھا کے مطابق دیگر کی گرفتاری کے لئے ایس آئی ٹی کی ٹیم چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

bh_mot_01_reporter_dead_body_pkg_BH10052
س

By

Published : Aug 12, 2021, 12:57 AM IST

بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں صحافی منیش کمار کے قتل کے معاملے میں مقامی صحافی سمیت تین لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ حالانکہ پولیس ابھی تک قتل کے اصل وجوہات کا پتہ نہیں لگا سکی ہے۔ ایس پی نوین چندر جھا کا کہنا ہے کہ مقتول صحافی کے والد کے ذریعے درج کرائے گئے معاملے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر امریندر کمار، اسجد عالم اور مہندر سنگھ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

معلوم ہوکہ صحافی منیش کمار پہاڑپور تھانہ حلقہ کے بتھوآہا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ وہ ایک نجی چینل کے لئے سب ڈویزن کے نمائندہ تھے۔ منیش کے والد سنجے سنگھ مقامی سطح پر اخبار نکالتے ہیں۔ وہ ساتھ اگست کی شام کو ہرسدھی تھانہ علاقے کے مٹھ لوہیار سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ دس اگست کی دیر شام کو ان کی لاش مٹھ لوہیار کے گدی ٹولہ کے نزدیک پانی کے کھیت سے برآمد ہوا تھا۔

منیش کے والد نے نو لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا اور انہوں نے خدشے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ زمینی تنازعہ کے علاوہ خبروں کو لے کر دھمکی ملنے کی بات درج ایف آئی آر میں بتائی گئی ہے۔

مقتول صحافی منیش کمار

مزید پڑھیں: حالات کے پیشِ نظر اپنے بچوں کو علاقائی مدارس میں داخل کرائیں: مولانا شبلی قاسمی

ایس پی نوین چندر جھا کے مطابق منیش کی لاش زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم کے لئے ایس کے ایم سی ایچ مظفرپور بھیجا گیا ہے۔ وہیں دیگر نامزدوں کی گرفتاری کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دے کر اریراج ڈی ایس پی کی قیادت میں چھاپہ ماری جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details