اتر پریش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس مثبت رپورٹ کے تین معاملوں کے بعد ضلع انتظامیہ نے پرقاضی قصبہ اور ایک گاؤں کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن مختلف ریاستوں کے شہروں کے باشندوں کی کورنا وائرس مثبت رپورٹ آنے کے بعد ان علاقوں کو انتظامیہ مکمل طور پر سیل کر وہاں جانچ کر رہی ہے اور جہاں سے بھی مثاثرہ کا پتہ لگ رہا ہے اسے فوری طور پر کورینٹائن میں بھیج دیا جا رہا ہے۔
اسی ضمن میں کاروئی کرتے ہوئے مظفر نگر کے نیو منڈی حلقہ کے تحت شیر نگر نامی گائوں میں کورونا وائرس مثبت رپورٹ ملنے کے بعد مظفر نگر پولیس نے پورے گاؤں کو سیل کر دیا ہے۔
منگل کے روز تین افراد کی کورونا وائرش مثبت رپورٹ آئی تھی جس میں ایک شخص گاؤں شیر نگر سے تعلق رکھتا تھا، جس کے بعد کاروائی کی گئی۔