ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے منصور پور گاؤں سے متصل بیگراج گاؤں میں 22 سالہ نوجوان اور اس کے دو دوستوں نے مل کر ایک 15 سالہ معصوم بچی کے ساتھ گنے کے کھیت میں جنسی زیادتی کی۔
ایس ایچ او منوج چہل نے بتا یا کہ ملزم اور اس کے دو ساتھی اس واقعہ کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
پولیس نے ملزم اور دونوں ساتھیوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اور 120 بی کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔