اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفر نگر: بھگوان لڈو گوپال کو سجانے والا انوکھا بیوٹی پارلر

بیوٹی پارلر میں صرف کرشن کو سجایا جاتا ہے۔ اس دوران پورے ملک سے لوگ لڈو گوپال کو سجانے اس بیوٹی پارلر میں بجھیجتے ہیں۔

Gopal
Gopal

By

Published : Aug 13, 2020, 11:40 AM IST

اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک انوکھا بیوٹی پارلر ہے جو صرف بھگوان کرشنا کے بچپن کے روپ لڈو گوپال کی سجاوٹ کا کام کرتا ہے۔ یہ مغربی اتر پردیش کا پہلا بیوٹی پارلر ہے جس میں بھگوان کی ہی سجاوٹ ہوتی ہے۔ جنپد مظفر نگر کے تھانہ نئی منڈی کوتوالی کے علاقے کے گاندھی کالونی کی رہائشی شیفالی ورما کا یہ لڈو گوپال کا بیوٹی پارلر ہے۔ جس میں شیفالی ورما اب تک 2000 سے زیادہ لڈو گوپال کی حسن کاری کر چکی ہیں۔

مظفر نگر: بھگوان لڈو گوپال کو سجانے والا انوکھا بیوٹی پارلر

شیفالی کے بیٹی پارلر میں اتراکھنڈ، مہاراشٹر، ہماچل کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ سے بھی لڈو گوپال سجاوٹ کے لیے آتے ہیں۔

جنماشٹمی تہوار کے پیش نظر شیفالی ورما کے بیوٹی پارلر میں کافی تعداد میں لڈو گوپال سجاوٹ کے لیے آئے ہیں۔ اس تیوہار کو ہندو مذہب میں کافی مانتے ہیں اس تیوہار کے موقع پر ہر عقیدت مند اپنے لڈو گوپال کو انتہائی خوبصورت دیکھنا چاہتا ہے۔ لوگ لڈو گوپال کو شیفالی ورما کے پاس سجانے کے لئے یہاں لاتے ہیں۔

شیفالی ورما بتاتی ہے کہ یہ مغربی اتر پردیش کا واحد بیوٹی پارلر ہے جہاں لڈو گوپال کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ انکا میکپ کیا جاتا ہے۔ ان کے پاس اتراکھنڈ کے مسوری، مہاراشٹر، ہماچل اور شملہ وغیرہ سے بھی لڈو گوپال سجاوٹ کے لئے لائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لڈو گوپال سجاوٹ کے لئے نیوزی لینڈ سے بھی آئے ہے۔ اس کے لئے ان کا کنبہ بھی ان کا ساتھ دیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details