یوپی کے مظفر نگر میں آج صبح دو اسکولی گاڑیوں کے درمیان تصادمTwo School Bus Collided میں ایک درجن کے قریب بچے اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ اس دردناک حادثے کی وجہ دھند کی چادر بتائی جارہی ہے جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکول کی گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔حادثے کی اطلاع پر پہنچی مقامی پولیس نے تمام زخمی بچوں اور ڈرائیوروں کو لے کر ضلع اسپتال پہنچایا، جہاں چار بچوں کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے میرٹھ ریفر کر دیا گیا، ساتھ ہی بچوں کے والدین کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
واضح رہےکہ آج صبح آٹھ بجے مظفرنگر کے شہر کوتوالی علاقے میں شاملی روڈ پر دو اسکول کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں ایک درجن سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑیاں ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئی۔