ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے انچارج وزیر چیتن چوہان مظفر نگر پہنچے، جہاں انہوں نے سب سے پہلے وزیر مملکت برائے آزاد انچارج کپل دیو اگروال کی آنجہانی والد رمیش چند جی کی یاد میں پیڑ پودھے لگا کر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
اس موقع پر وزیر انچارج نے کانپور معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کانپور میں پیش آئے واقعے سے میں بہت غمزدہ ہوں، اور اس معاملے کی اعلی حکام تحقیقات کررہے ہیں، جو بھی اس معاملے میں قصوروار ہوگا ان پر سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔