ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں پولیس نے تین نوجوان کوگرفتار کیا ہے جو عالمی وبا کے درمیان ٹک ٹاک پر طمنچہ لہرا رہے تھے۔
ٹک ٹاک پر طمنچہ نمائش نے پہنچایا جیل گرفتار کیے گیے نوجوانوں کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ان تینوں نوجوانوں کی ٹاک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ایک طرف کورونا وائرس کے قہر سے دن بدن حالت اور سنگین ہوتی جا رہی ہے وہیں اب بھی کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو غیر منظم حالات کا اظہار کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
تین نوجوانوں کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ نوجوان ویڈیو میں طمنچہ لے کر ڈانس کر رہے تھے، ویڈیو وائرل ہونے کے سبب پولیس نے ان تینوں کو طمنچہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ٹک ٹاک ویڈیو میں ان تینوں نوجوانوں کو پنجابی گانوں نمائش کرتے ہوئے دیکھا گیا، جب اس معاملے کی خبر ایس پی کو ہوئی تو انہوں نے سٹی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس کارروائی کو یقینی بنائے
ٹک ٹاک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ تینوں نوجوان غیر قانونی اسلحہ چھپانے کے لئے شالہ کے محلہ سرورپیر کے قریب واقع قبرستان کی طرف جارہے تھے ، جسے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔