ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے جی آئی سی گراؤنڈ میں ہاتھرس میں آر ایل ڈی کے نائب صدر جینت چودھری پر لاٹھی چارج کے خلاف مظفر نگر میں راشٹریہ لوک دل کی 'جمہوریت بچاؤ' مہا پنچایت میں شامل ہونے کے لئے بڑی تعداد میں کارکنان جی آئی سی گراؤنڈ پہنچے۔
جینت چودھری پر لاٹھی چارج کے خلاف مظاہرہ اس مہا پنچایت میں، راشٹریہ لوک دل کے کارکنان کے ساتھ ساتھ دوسرے ریاست، راجستھان ہریانہ سے بھی کارکنان یہاں آئے اور اس کے علاوہ سہارن پور، باغپت شاملی کے بھی کارکنان موجود تھے۔
مظفر نگر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی عہدیدار مہا پنچایت کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں موقع پر موجود رہے اور سیکیورٹی کے نظام کی چیکنگ کے لئے مختلف چوراہوں پر گئے اور سیکیورٹی کے حوالے سے عہدیداروں کو ہدایات دیتے رہے۔
ضلع کے ہر چوراہے پر پولیس ٹیم کی ایک بھاری نفری تعینات تھی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو بھی مسلسل گشت کررہے تھے۔اس مہا پنچایت کو سماج وادی پارٹی، کانگریس، شیوسینا وغیرہ جیسی بہت سی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اس مہاپنچایت کو بھارتیہ کسان یونیں اور کھاپ چودھریوں کی بھی حمایت حاصل تھی۔
مزید پڑھیں:
سابق ایس پی ممبر دھرمیندر یادو، جینت چودھری، دیپیندر ہڈا، عمران مسعود، ناہید حسن، اتول پردھان اور بہت سارے معززین اسٹیج پر موجود تھے اور سبھی نے ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سب نے اپنا اپنا موقف رکھا، حکومت مخالف پالیسیوں کے خلاف آنے والے بارہ اکتوبر کو متھورا میں دوسری مہا پنچایت ہوگی۔