ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی مشہور شیو مندر میں شیوراتری کے موقع پر عالمی وبا کے سبب لاک ڈاؤن کے پیش نظر بہت کم تعداد میں شیو کے عقیدت مند پہنچے۔
شیوراتری تہوار کے موقع پرمندروں میں لاک ڈاؤن کا اثر ضلع کے دیگر مندروں میں عقیدت مندوں کے کھڑے ہونے کے لیے کمیٹی کی جانب سے دائرہ بنوائے گئے اور مندر کمیٹی کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر مندر کے احاطے میں صرف چار سے پانچ افراد کو ہی داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔
شیو کے عقیدت مندوں نے سماجی فاصلے کے ساتھ بھگوان شیو کا جل ابھیشیک کیا۔
مندر کے پجاری نے بتایا کہ اس مرتبہ عالمی وبا کی وجہ سے شیوارتری کے موقع پر مندر کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عقیدت مندوں کو چراغ جلانے کے لیے مندر کے بیرونی حصے میں انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ عالمی وبا کے پیش نظر مندر کے احاطے میں نہ کوئی ڈی جے اور نہ ہی کوئی سجاوٹ کی گئی ہے، اگر کوئی مندر کے احاطے میں داخل ہوتا ہے تو سب پہلے اس کو سینیٹائیز کیا جاتا ہے۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو نے بھی شیوارتری اور لاک ڈاون کے پیش نظر سخت انتظامات کیے تھے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے تمام چوراہوں پر زبردست نگرانی کی گئی تھی جہاں چیکنگ مہم بھی چلائی گئی اور کہیں کہیں پر پولیس کے ذریعے کاروائی بھی کی گئی۔