ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع دینی درسگاہوں پر کورونا وبا کا خاصا اثر پڑا ہے۔ہر کوئی اس وبا سے متاثر ہے۔کرونا وبا سے بھارتی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
انلاک 5 کے تحت 15 اکتوبر سے ہدایات کے مطابق پر عمل کرتے ہوئے اسکول کالج کے ساتھ ساتھ مدارس کھولیں جائیں گے۔ مظفر نگر میں واقع مسلم طالبات کا معروف ادارہ معہد البنات الاسلامی کے ناظم محمد اکرم ندوی نے بتایا کہ' اس کورونا وبا سے سب سے زیادہ نقصان، تعلیمی نقصان ہے۔ کیونکہ کسی حد تک ہر نقصان کی تلافی ممکن ہے، لیکن تعلیمی نقصانات کی تلافی ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ' اس وبا کے پیش نظر طلبہ کارجحان بدلا ہے وہ پرھائی بجائے اب کام کی جانب راغب ہونے لگے ہیں لیکن ہماری اب یہی کوشش ہے کہ ان طلبہ کو بھی تعلیم دلائی جائے تاکہ وہ آگے تعلیم مکمل کر سکیں۔