اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: 10ویں و 12 ویں بورڈ کے طلبہ نے دیا میمورنڈم - اردو نیوز مظفرنگر

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آج سینکڑوں طلبا و طالبات نے یوپی بورڈ کے ذریعے کلاس 10 اور 12 کے نتائج سے مایوس ہوکر ایک میمورینڈم وزیراعلی کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔

students gave memorandum to district administration disappointed by result in muzaffarnagar
بورڈ کے طلبہ نے دیا میمورنڈم

By

Published : Aug 6, 2021, 5:57 PM IST

مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آج اے بی وی پی تنظیم کے بینر تلے سینکڑوں طلبا و طالبات نے جمع ہو کر کلاس 10 اور 12 کے نتائج سے متعلق ایک میمورینڈم دیا اور بتایا کہ سنہ 2020/21 یوپی بورڈ کے امتحان کے نتائج میں مارک شیٹ پر نمبر نہیں آنے کی وجہ سے لاکھوں طلباء و طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ دراصل کورونا وائرس کی وجہ سے امتحان منعقد نہیں کرایا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

طالبہ خزا زیدی کا کہنا ہے کہ کلاس 10 اور 12 کے نتائج سے ہم مایوس ہیں کیوں کہ ہماری مارک شیٹ میں اس مرتبہ کوئی بھی نمبر نہیں دیے گئے ہیں اور ہماری مارک شیٹ پر صرف پرموٹیڈ لکھا ہے۔

ہمیں بتایا گیا ہے کی پری بورڈ کے ایگزام کی طرز کے حساب سے مارک شیٹ میں نمبر دیے گئے ہیں جن طلباء و طلبات نے پری بورڈ اگزام نہیں دیے ان کی مارکس شیٹ پر پرموٹےڈ لکھا ہے اور جنہوں نے پری بورڈ ایگزام دیے ہیں ان کے نمبر ان کی مارکشیٹ میں دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کی اس سیشن سے پہلے پری بورڈ امتحان کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔ کورونا وبا کے دور میں طلباء و طالبات نے پری بورڈ امتحان میں شرکت کو اپنی صحت کے لیے نقصان دہ سمجھا جس وجہ سے ہم پری بورڈ اگزام نہیں دے سکے۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: دسویں جماعت کا رزلٹ آنے کے بعد مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

اس سال کی مارک شیٹ میں پری بورڈ کو خاص ترجیح دے کر مارک شیٹ میں نمبر دیے گئے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں ہماری مارک شیٹ پر نمبر دیے جائیں تاکہ ہم آگے آنے والی کلاسوں میں آسانی کے ساتھ ایڈمیشن لے سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details