مظفرنگر ایس ایس پی نے کورونا وائرس متاثرہ مقامات سے آنے والے لوگوں سے رات آٹھ بجے تک جانکاری دینے کی اپیل کی۔
مظفرنگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ جس کی وجہ سے مظفر نگر پولیس مسلسل ضلع کے باشندوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو سو فیصد کامیاب بنائیں۔
'تبلیغی جماعت سے منسلک افراد کے بارے میں اطلاع دیں' - ssp appealed to people
اترپردیش کے مظفر نگر کے ایس ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رات آٹھ بجے تک نظام الدین مرکز یا دیگر مقامات سے ضلع میں پہنچے لوگوں کے متعلق جانکاری دیں ورنہ کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضلع کا کوئی رہائشی ضلع میں باہر سے آیا ہے تو پولیس یا انتظامیہ کو اس کا جانکاری دی جائے تاکہ باہر سے آنے والے شخص کا طبی معائنہ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ ضلع میں کچھ لوگوں کے ذریعہ پولیس یا انتظامیہ کو ایسی معلومات نہیں دی جارہی ہے لیکن یہ صورتحال بہت سنگین ہے کیونکہ یہ ایک اہم معاملہ ہے جو پورے ملک کے لوگوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے اور اگر کوئی معلومات چھپاتا ہے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کر کاروائی کی جائے گی۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ اگر کوئی آپ کے نزدیک نظام الدین مرکز یا دوسرے کورونا وائرس مثبت معاملوں کے رابطے میں رہا ہے تو اس کی جانکاری قریبی میڈیکل سینٹر، پی ایچ سی، سی ایچ سی، پولیس اسٹیشن، پولیس یا انتظامی افسر کو دیں۔