ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وبا کی وجہ سے عید میلادالنبیﷺ سادگی کے ساتھ منایا جائیگا۔ اس تعلق سے علماء نے عید میلادالنبیﷺ سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئی بتایا کہ' اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ' ہم نے نبی پاک ﷺ کو سبھی کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے اور ہمیں اس سے سبق لینا چاہیے کی نبی پاک ﷺ نے ہمیں کیا کرنے کو کہا ہے۔ اور کیا نہیں۔
نبی پاک ﷺ کی ذات مقدس عظیم الشان نبی کی ذات ہے جو نبیوں پر فضیلت رکھتی ہے وہ نبیوں کے بھی امام ہے۔ بہت سے نبیوں نے یہ چاہا ہے کی ہم نبی پاک ﷺ کی امت میں پیدا ہو جائیں لیکن ہمیں بن مانگے اللہ رب العزت نے ﷺ کی امت میں پیدا کیا ہے تو یہ ہمارے لئے فخر اور سعادت کی بات ہے۔