اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری میں ائمہ، ذمہ داران مدارس، اساتذہ اور معززین حضرات کا ایک خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کا آغاز قاری سالم قاسمی امام و خطیب مسجد فتح پوری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بارگاہ رسالت میں نعتیہ کلام شاعر ابو الکلام کلیم چڑتھہاولی نے پیش کیا۔ اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخالق نائب مہتمم تعلیمات جامعہ حسینیہ نے کی۔
مولان عبد الخالق نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن سے جو مشکل ترین حالات پیدا ہوئے، ان حالات سے سب سے زیادہ متاثر ائمہ مساجد اور اساتذہء مدارس ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان حضرات کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے ایسی مشکل گھڑی میں اپنا تعاون دیا اور جدوجہد کی۔