اردو

urdu

ETV Bharat / city

کووڈ-19 کے خلاف سماجی تنظیموں کا تعاون مسلسل جاری - کووڈ-19 کے خلاف سماجی تنظیموں کا تعاون

ضلع مظفر نگر کی سمراٹ برانچ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ضلع انتظامیہ کو پی پی ای کٹ، ماسک اور سینیٹا ئیزر بطور عطیہ پیش کیں۔

Social workers handed over PPE kit to the district administration
کووڈ-19 کے خلاف سماجی تنظیموں کا تعاون مسلسل جاری

By

Published : May 3, 2020, 8:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر سمراٹ برانچ ’بھارت وکاس پریشد‘ نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے ڈاکٹروں اور صفائی ستھرائی کرنے والے ملازمین کے لیے پی پی ای کٹ فراہم کرائی۔

پی پی ای کٹ کنٹرول روم انچارج اور اے ڈی ایم آلوک یادو، نوڈل انچارج، جنگلات افسر سورج کمار اور سی ایم او ڈاکٹر پروین چوپڑا کے حوالے کیے گئے۔

کووڈ-19 کے خلاف سماجی تنظیموں کا تعاون مسلسل جاری

برانچ نے پنچایت آڈیٹوریم میں صحافیوں کو بھی ماسک اور سینیٹائیزر تقسیم کیے۔

سمراٹ برانچ ہمیشہ ہی سماجی کاموں میں پیش پیش رہی ہے، ماضی قریب میں بھی برانچ کے ذریعہ کھانے کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا تھا۔

برانچ کے صدر سنیل اگروال نے بتایا کہ اس وقت برانچ کی جانب سے مجموعی طور پر 101 پی پی ای کٹس 3000 ماسک اور 200 سینیٹائزر تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ برانچ اس قسم کے سماجی کام کو ہمیشہ جاری رکھے گی اور انھوں نے برانچ کے تمام ممبروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکا شکریہ بھی ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details