اردو

urdu

ETV Bharat / city

پچیس ہزار پچاس چھوٹے بڑے پلوں کی مرمت کے لیے مہم کا آغاز - پل اور پولیو کی مرمت کرنے کی مہم کا آغاز

ضلع مظفرنگر میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واٹر پاور ڈیپارٹمنٹ کے تحت محکمہ آبپاشی اور آبی وسائل کے پچیس ہزار پچاس چھوٹے بڑے پلوں کی مرمت اور تزئین کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔

reconstruction and renovation drive of  bridge in uttar pradesh
پچیس ہزار پچاس پل اور پولیو کی مرمت کے لیے مہم کا آغاز

By

Published : Feb 21, 2021, 10:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کلکٹریٹ کے احاطے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اترپردیش گورنمنٹ واٹر پاور ڈیپارٹمنٹ کے تحت محکمہ آبپاشی و آبی وسائل کے نہر، پل اور چھوٹے پلوں کی مرمت کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

اس مہم کے ذریعہ ریاست کی پچیس ہزار پچاس محکمہ آبپاشی کے پل اور چھوٹے پلوں کی مرمت و تزئین کا کام کیا جائے گا، اترپردیش کے وزیر مملکت وجے کشیپ نے اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج ریاست میں پچیس ہزار پچاس پل پلیو کی تعمیر کا کام اترپردیش میں محکمہ واٹر پاور کے ماتحت آغاز کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ریاست میں کافی تعداد میں پل اور چھوٹے پل ٹوٹے ہوئے تھے، جس سے حادثات ہونے کا خدشہ بنا رہتا تھا، آج وزیراعلی کے سربراہی میں ایک بہت بڑے کام کو انجام دیا گیا ہے۔

اس مہم کے تحت پوری ریاست میں 25 ہزار پچاس اور مظفر نگر میں 306 پل پولیو کی مرمت اور تعمیر کا کام کیا جانا ہے، اس کام کو ہمیں سو روز کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ہم یقینی طور پر سو دن میں اس کام کو پورا کریں گے۔

اس پروگرام میں کھتولی کے ایم ایل اے وکرم سینی، قاضی کے ایم ایل اے پرمود اوٹوال اور وزیر مملکت وجے کشپ، ضلع مجسٹریٹ سلوا کماری جے سی ڈی او الوک یادو کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details