مظفر نگر لوہیا بازار میں تاریخی جامع مسجد میں واقع شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری میں وسیم رضوی کے خلاف ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے دین نے غم میں غصے کا اظہار کیا اور ضلع کلیکٹریٹ میں مظاہرہ کرتے ہوئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سوسائٹی نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورینڈم مظفرنگر انتظامیہ سونپا۔
خیال رہے کہ اترپردیش وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے گذشتہ دنوں قرآن کریم کی 26 آیت کو قرآن کریم سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس پر ملک بھر میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اسی ضمن میں آج مظفر نگر میں توہین قرآن پر احتجاج کے عنوان سے ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا اور فلاح انسانیت ویلفیئر سوسائٹی نے وسیم رضوی کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ کی صدارت قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کی اور اس تقریب میں شہر کے علماء اکرام نے بھی شرکت کی۔'
مظفرنگر میں فلاح انسانیت ویلفیئر سائٹی کے بینرتلے وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے بتایا کہ آج فلاح انسانیت کے ذریعے وسیم رضوی کے خلاف کلیکٹریٹ میں مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مزید ہم صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو سونپ رہے ہیں اور وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔'