اردو

urdu

ETV Bharat / city

نجی بسوں کے ڈرائیور بے روزگار - مظفر نگر میں بس سروس

اتر پردیش کے مظفر نگر میں نجی بس مالکان اور ڈرائیوروں نے لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری بسوں کی طرز پر نجی بسوں کو بھی چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

bus driver
bus driver

By

Published : Jun 7, 2020, 12:45 PM IST

اُتر پردیش کی حکومت کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے شرائط کے ساتھ روڈ ویز بسو کی خدمات کو بحال کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد روڈ ویز بسیں سڑکوں پر دوڑ بھی رہی ہیں لیکن ایک طبقہ ان سہولیات سے محروم ہے۔ یہ نجی بس آپریٹرز کے لوگ ہیں جو نجی بسیں چلاتے ہیں، جب سے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہوا ہے تبھی سے ہی انکے بسیں بس اسٹینڈ پر کھڑی ہیں۔

نجی بسوں کے ڈرائیور بے روزگار

اس بابت بسوں کے ڈرائیوروں کنڈیکٹروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے پاس پچھلے 2 ماہ سے زائد سے کوئی کام نہیں ہے اور ان کی حالت بد سے بدتر ہو گئی ہے۔ بھوک سے نڈھال بچے کھانا مانگتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں دینے کے لیے دلاسہ کے علاہ کچھ نہیں ہوتا۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں بھی تمام ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے بسوں کو چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ ان کی بے روزگاری دور ہو سکے اور ان کے بھر کے حالات بہتر ہو سکے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہے انتظامیہ کی جانب سے بازاروں کو شرائط کے مطابق کھولا گیا ہے اور مرکزی اور ریاستی حکومت ہر وہ ممکن کوشش کر رہی ہیں جس سے کسی کو بھی اس لاک ڈاؤن میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details