اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفر نگر: پولیس انکاؤنٹر میں 15 ہزار کا انعامی بدمعاش زخمی - اردو نیوز مظفرنگر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو کے ذریعے بدمعاشوں کے خلاف چلائی جارہی مہم میں شہر کوتوالی پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی۔ پولیس اور بدمعاشوں کے مابین ہوئے تصادم میں پولیس نے 15 ہزار کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔

police arrested a criminal
پولیس انکاؤنٹر میں 15 ہزار کا انعامی بدمعاش زخمی

By

Published : Aug 7, 2021, 4:03 PM IST

مغربی اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں، ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی قیادت میں پولیس کا آپریشن کلین مسلسل جاری ہے۔

کوتوالی علاقے کے پیننا بائی پاس پر معمول کی چیکنگ کے دوران جمعرات کی دوپہر موٹر سائیکل سوار جب دو لوگوں کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس کے ذریعے پیچھا کرنے پر اور بدمعاشوں کا محاصرہ کیا تو دونوں طرف سے چلی فائرنگ میں ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگ گئی، جب کی بدمعاش کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس کر رہی ہے۔

پکڑا گیا بدمعاش شاطر قسم کا بدمعاش ہے جس کے اوپر الگ الگ اضلاع میں درجنوں مقدمات درج ہیں اور مظفر نگر کے شہر کوتوالی سے یہ مطلوب چل رہا تھا۔ اس پر پندرہ ہزار روپے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

آگرہ سے فرار انعامی بدمعاش پولیس تصادم کے بعد نوئیڈا میں گرفتار

پولیس کو اس کی تلاش تھی۔ پکڑے گئے بدمعاش کے اوپر چوری ڈکیتی کی لوٹ اور قتل جیسے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details