مظفرنگر کے تھانہ نیو منڈی کی پولیس اور محکمہ رسد اور خاد ٹیم نے بھوپہ پل بائی پاس سے پٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ کرنے والے تین گینگسٹروں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے سے ایک گاڑی سمیت لاکھوں روپے کا تیل برآمد کیا ہے۔
ملاوٹ کرنے والے گروہوں کا پردہ فاش سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک یادو تیل میں ملاوٹ کرنے کے خلاف ایک مہم چلائی ہے۔ اس مہم کے تحت پولیس کئی جگہ چھاپے ماری کر رہی ہے اور لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے۔
مہم کے تحت ہی پولیس اور کھاد محکمہ کی ٹیم چیکنگ پر تھی۔ بھوپہ روڈ بائی پاس پر چیکنگ کے دوران تیل اور ڈیزل میں ملاوٹ والے کے گینگ کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ افراد کئی روز سے تیل میں ملاوٹ کر رہے تھے۔ پولیس ان کی تلاش کر رہی تھی۔
پولیس نے انکے قبضے سے ٹو ڈرم، 1800 لیٹر کمپاؤنڈ میٹریل برآمد کیا ہے۔ اس کی قیمت بازار میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے موقع سے ایک بولروں گاڑی برآمد کی ہے۔