مظفرنگر: اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آوارہ کتوں کی آبادی Stray dog population in Mujaffarnagar میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے یہاں کی عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان آوارہ کتوں کی آبادی اس قدر بڑھ گئی ہے کی ایک گلی میں درجنوں سے زائد کتے گھومتے نظر آئیں گے، جس سے معصوم بچوں کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔
جانکاری کے مطابق علی الصبح کو جب بچے اسکول کے لیے نکلتے ہیں تو انہیں آوارہ کتوں Stray Dogs کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی آوارہ کتوں نے خوف پیدا کردی ہے۔
آوارہ کتوں نے شہر میں اس قدر دہشت پیدا کیا ہے کہ کتے کے کاٹنے پر لگنے والی ریبیز انجکشن لینے والے لوگوں کی ضلع ہسپتال میں لمبی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں
لوگوں نے بتایا کہ ضلع میں آوارہ کتوں نے دہشت پیدا کر دیا ہے۔ کتوں کو پکڑنے کے لیے انتظامیہ کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی ہیں۔ آوارہ کتے چھوٹے بچوں کو اپنا شکار بناتے تھے لیکن اب بڑے لوگوں کو بھی اپنا شکار بنا رہے ہیں۔