اردو

urdu

ETV Bharat / city

طلبا کو پالی تھین کے مضر اثرات بتائے گئے - ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں طلبا کو پالی تھین کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے آج پریم پوری جین کنیا پاٹھ شالہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا.

Oath for students not to use polythene
طلباء کو پولی تھین استعمال نہ کرنے پر دلایا گیا حلف

By

Published : Jan 29, 2020, 1:45 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:46 AM IST

جس میں کالج کے پرنسپل اور صدر رویندر جین اور دیگر عملہ نے طلبا کو معاشرے میں پالی تھین کے مضر اثرات کے بارے میں بتایا۔

طلباء کو پولی تھین استعمال نہ کرنے پر دلایا گیا حلف

اس میں بتایا گیا کہ پالی تھین کا استعمال نہیں کرنا چاہئے، کیوں کہ پالی تھین بھی کینسر کا ایک عنصر ہے۔ سامان لاتے وقت صرف کپڑا یا کاغذی بیگ ہی استعمال کریں ، کیوں کہ جب یہ پالی تھین ہم استعمال کے بعد پھینک دیتے ہیں تو یہ پالی تھین نہ تو سڑتی ہے اور نہ ہی مٹی میں تحلیل ہوکر ختم ہوتی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ پالی تھین برسوں تک گڑھے میں دب جانے کے بعد بھی اسی طرح برقرار رہتی ہے۔

لہذا ، پالی تھین کا استعمال نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی کسی کو اس کی اجازت دی جانی چاہئے۔

طلبا کو بھی یہ حلف اٹھانے کا حکم دیا گیا تھا کہ وہ پالی تھین کا استعمال نہ کریں اور آس پاس محلہ کے لوگوں کو بھیکو اس کے سلسلے میں آگاہ کریں اور پالی تھین کے مضراثرات کی علامت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details