اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ کوتوالی حلقہ کے تحت محلہ لدھا والا میں محلے کے لوگوں نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر گلی کے باہر نو انٹری کا بورڈ لگا دیا ہے۔
گلی کے باہر لوگوں نے لگایا نو انٹری بورڈ - people use barricade in muzaffarnagar
اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کوتوالی تھانہ حلقہ کے تحت محلہ لدھا والا میں محلے کے لوگوں نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر گلی کے باہر نو انٹری کا بورڈ لگا دیا ہے۔
![گلی کے باہر لوگوں نے لگایا نو انٹری بورڈ people](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6770099-1009-6770099-1586754072134.jpg)
محلے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل کو پوری طرح ماننا چاہئے اور کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے صرف یہی ایک راستہ ہے کہ ہم لاک ڈاؤن پر مکمل طور پر عمل کریں۔
سابق وارڈ کونسلر نوشاد انصاری نے کہا کہ اس وبا سے تحفظ کے لئے حکومت اور انتظامیہ بہت کام کر رہا ہے۔ ہمیں بھی اپنا تعاون دینا چاہئے۔ لاک ڈاؤن نافذ کرانا صرف پولیس کا ہی کام نہیں بلکہ ہماری بھی کچھ ذمہ داری بنتی ہے۔ ہم لوگوں کو بیدار کریں اور اپنے علاقے میں کسی باہری لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دیں تو اس مرض سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔