ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں 'نیشنل سروس اسکیم' کے تحت سات روزہ خصوصی کیمپ کے چوتھے روز ڈی اے وی کالج میں رنگولی اور مہندی مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا۔
مظفر نگر کے ڈی اے وی کالج کے نیشنل سروس اسکیم کے تین اکائیوں کے سات روزہ خصوصی کیمپ کے چوتھے روز طالبات نے رنگولی مقابلے میں حصہ لیا۔
'نیشنل سروس اسکیم' کے تحت رنگولی اور مہندی مقابلے کا انعقاد اس پروگرام میں زمین اور درخت کو بچانے، بیٹی بچانے، ماحول، قومیت، اتحاد اور سالمیت وغیرہ جیسے مختلف مضامین شامل ہیں۔
اس کے بعد کالج کی طالبہ نے مہندی مقابلے میں حصہ لیا، اس پروگرام کے تحت طلبا میں کافی جوش و خروش پایا گیا۔
مزید پرھیں: 'مودی ہے تو سارے ’الٹے کام‘ ممکن ہیں'
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مہمان پرنسپل ڈاکٹر ششی شرما سمیت سب نے بہت محنت کی اور پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر یوگیش کمار نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔