پولیس ذرائع کے مطابق محلہ رام پوری باشندہ شریف آج بائیک پر اپنی بیوی افسانہ کے ساتھ منصور پور علاقے میں رشتہ داری میں جارہے تھے۔ انہوں نےبتایا کہ جان سٹھ روڈ پر بائی پاس پر جی ڈی گوینکا اسکول کے نزدیک تیز رفتار گاڑی نے بائیک کو ٹکر ماردی جس سے افسانہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مظفر نگر: سڑک حادثے میں بائیک سوار خاتون کی موت - muzaffarnagar news
اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے نئی منڈی کوتوالی علاقے میں آج پیش آئے سڑک حادثے میں بائیک پر سوار ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔

مظفر نگر:سڑک حادثے میں بائیک سوار خاتون کی موت
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد مقامی افراد نے ملزم گاڑی ڈرائیور کی گرفتاری کے سلسلے میں احتجاج کرنا چاہ رہے تھے لیکن اطلاع ملتے ہی سی او نئی منڈی ہمانشو گورو اور کوتوال انل کپروان پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل مقامی افراد کو سمجھا بجھا کر انہیں خاموش کرایا۔ پولیس مفرور ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے۔
یو این آئی