اطلاعات کے مطابق مظفر نگر کے تھانہ سول لائن ایریا کے گاؤں سروٹ سے تعلق رکھنے والی زینب (25) نامی ایک خاتون نے بھانہ بھوپا کے علاقے میں گنگ نہر میں اس وقت چھلانگ لگا دی جب وہ سروٹ سے گاؤں توڑا جارہی تھی۔ پیچھے سے خاتون کی نند کا لڑکا شاہد (18) نے خاتون کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی۔
لوگوں نے جب یہ منظر دیکھا تو انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی، موقعے پر پہنچی پولیس نے چاروں کی تلاش شروع کردی، جبکہ خاتون کے اہل خانہ کو بھی اطلاع کردیا گیا وہ لوگ بھی موقع واردات پر پہنچے۔'