اطلاعات کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے کما للو کی رہائی کے لیے تمام اضلاع میں ستیہ گرہ مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کے تحت مظفر نگر میں بھی کانگریس پارٹی کی جانب سے غریب، مزدور اور جھگیوں میں رہنے والے ضروت مندوں کے درمیان کھانا تقسیم کیا جارہا ہے، یہ مہم گذشتہ 6 جون سے 12 جون تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے تحت تقریباً 9 ہزار لوگوں تک کھانا پہنچایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں گذشتہ دنوں مظفر نگر میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں سابق ممبر پارلیمنٹ ہریندر ملک نے کہا تھا کہ' پرینکا گاندھی، ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لیے تمام اضلاع میں ستیہ گرہ مہم شروع کرے گی، اس مہم کا مقصد خدمت کرنا ہوگا'۔