ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی ہدایت پر کرائم برانچ اور مقامی پولیس نے کروڑوں روپے کی ملکیت کے برانڈیڈ جعلی سپلیمنٹس بڑی مقدار میں برآمد کیے۔
پولیس نے موقع سے 3 ملزموں کوگرفتار کیا۔ضلع میں بڑی تعداد میں جعلی سپلیمنٹس اور پروٹین کی فروخت بدستور جاری تھی جس پر کاروائی کی گئی جم کرنے والےنوجوانوں کی صحت کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیا جا رہا تھا، اس کے استعمال سے جان جانے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔
ایک طویل عرصے سے ضلع میں جعلی سپلیمنٹس اور پروٹین فروخت کرنے کا کالا کاروبار چل رہا تھا ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے مزید معلومات دی۔
اُنہوں نے بتایا کے ضلع مظفر نگر میں ایک نیشنل اسٹیٹ گینگ پکڑا گیا ہے۔جس میں تین ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نقلی سپلیمنٹ برآمد کیے گئے ہیں۔یہ لوگ کافی وقت سے نقلی سپلیمنٹ فروخت کرتے آرہے تھے اس سپلیمنٹ پاوڈر کو زیادہ تر جم کرنے والا نوجوان اپنی باڈی بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔